کل صبح 9:30 پر، بحریہ ٹائون لاہور میں ملک ریاض کے گھر کے باہر تماشا لگے گا

m riaz

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) دیگر ہائوسنگ سوسائٹیز کی طرح بحریہ ٹائون نے بھی لوگوں کو عذاب میں مبتلا کرنا شروع کر دیا ہے - اس کی مثال بحریہ  ٹائون لاہور کے ایف بلاک کی ہے جس کے متاثرین کو ابھی تک قبضہ نہیں دیا گیا- صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہفتہ 2 اپریل کو صبح 9:30 بجے بحریہ ٹاون کے متاثرین بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض کے گھر کے باہر اپنے گھر والوں کے ساتھ ایک عظیم الشان احتجاج کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں۔ بحریہ ٹاون نے3 سال پہلے F سیکٹر کا آغاز بغیر زمین خریدے کیا تھا اور اس عرصہ میں لوگوں کے جمع کرائے گئے 16 ارب روپے بھی استعمال کیے ہیں مگر کسی بھی فرد کو پلاٹ ابھی تک نہیں دیا گیا ہے اور ان کے مالکانہ حقوق بھی ختم کر دیے ہیں۔ متاثرین بحریہ نے وٹس ایپ پر "بحریہ متاثرین" کے نام سے ایک گروپ بھی بنا دیا ہے جس میں شمولیت کے لیے 0300-4009063 اور 0333-4387382 پر رابظہ کر کے اپنی شکایات بھی درج کروائی جا سکتی ہیں۔ بحریہ ٹاون متاثرین کے گروپ نے سب متاثرین سے اس احتجاج میں شامل ہونے کی درخواست کی ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *