خیبر پختونخواہ اسمبلی میں صوبہ ہزارہ کی قرارداد منظور

kpkخیبر پختونخوا اسمبلی میں صوبہ ہزارہ اور صوبے کے نام کوتبدیل کرکے ہزارہ پختونخوارکھنے کے حوالے سے دوقراردادیں منظورکی گئیں۔ جمعہ کو ہونے والے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی جانے والی دونوں قراردادوں میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین اسمبلی منقسم رہے۔
ہزارہ سے تعلق رکھنے والے حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے پیش ہونے والی قرار داد میں وفاقی حکومت سے سفارش کی گئی تھی کہ آئین پاکستان وحدت پاکستان کے اندر انتظامی بنیاد پر نئے صوبوں کے قیام کی ممانعت نہیں۔ اے این پی،پی پی پی اورقومی وطن پارٹی نے اس قرارداد کی بھرپورمخالفت کی۔ مخالفت کرنے والوں میں ن لیگ کے ارباب اکبرحیات اورکئی دیگراراکین بھی شامل تھے۔
دوسری جانب، حکومتی اراکین نے بھی اس تحریک کی مخالفت کی قرار داد کی منظوری کے بعد صوبائی وزیرصحت شوکت یوسفزئی نے ایک اور قرار داد پیش کی.اس قرارداد میں کہا گیا کہ سابقہ دورکی غلطیوں کی وجہ سے ہزارہ کے عوام محرومیوں کا شکار ہوگئے اور اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی وجہ سے وہ سڑکوں پر نکل آئے اس لئے صوبے کا نام خیبرپختونخوا سے تبدیل کرکے ہزارہ پختونخوا رکھاجائے۔ یہ قرار داد بھی ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلی۔
قانونی ماہرین کے مطابق دونوں قراردادوں کی آئینی طور پر نئے صوبوں بنانے کے حوالے سے کوئی حیثیت نہیں کیونکہ یہ قراردادیں متفقہ طور پر منظورنہیں کی گئیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *