اٹھارہ ہزاری- سالانہ میلے کی آڑ میں فحاشی

abdul rehman haidri

اٹھارہ ہزاری(عبدالرحمن حیدری سے) دربار پیر تاج دین ؒ المعروف پیر اٹھارہ ہزاری کے سالانہ عرس میلہ کی آڑ میں فحاشی کو فروغ دیا جا رہا ہے تفصیل کے مطابق پیر تاج دین ؒ کے دربار کے نزدیک قبروں کی بے حرمتی کی جا رہی ہے ہر وہ کام جو خلاف شریعت وقانون ہے وہ ہو رہا ہے اعلی ٰ عدالت لاہور ہائی کورٹ نے دربار اٹھارہ ہزاری پر غیر شرعی کاموں پر پابندی عائد کر رکھی تھی مگر عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا مقامی سماجی مذہبی حلقوں نےڈپٹی کمشنر جھنگ واسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری و ڈی پی او جھنگ سے ولی اللہ کے مزار پرقبروں کی بے حرمتی سمیت دیگر غیر شرعی حرکات کا سختی کے ساتھ نوٹس لینے کا مطالبہ  کیا ہے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *