مودی کے لیے سب سے بڑا "شاہ عبدالعزیز" اعزاز

Modi

ریاض -ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کو دورہ سعودی عرب کے دوران ملک کے سب سے بڑے سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو سعودی عرب کا سب سے بڑا سول اعزاز ’شاہ عبدالعزیز ایوارڈ‘ دیا گیا۔

اتوار کو ہندوستانی وزیراعظم نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی، اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے اور اسٹریٹجک تعاون سمیت متعدد معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ نریند مودی نے اس موقع پر شاہ سلمان کو کیرالہ کی ایک مسجد کا ماڈل بھی پیش کیا، جس پر سونے کا پانی چڑھایا گیا تھا۔ بعدازاں نریند مودی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا، ' شکریہ سعودی عرب، اپنے دورے کے دوران میں نے مختلف پروگراموں میں شرکت کی، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *