فین نے بھی خودکشی کرلی

Partiyusha

رائے پور -ہندوستانی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع رائے پور میں ایک 26 سالہ خاتون نے ہندوستانی ڈرامے 'بالیکا ودھو' کی مرکزی اداکارہ پرتیوشا بینرجی کی خودکشی پر دلبرداشتہ ہوکر اپنے 2 سالہ بیٹے کے سامنے خودکشی کرلی. ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والی خاتون مدھو مہانند کے شوہر نکول کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ پرتیوشا کی خودکشی کی خبریں مسلسل دیکھ رہی تھی.  انسپکٹر بھوشان اِکا کے مطابق پولیس کنٹرول روم کو بدھ کی شام مدھو کی غیر طبعی موت کی اطلاع موصول ہوئی. اِکا کے مطابق مدھو، ڈرامے 'بالیکا ودھو' میں آنندی کے کردار سے بہت متاثر تھیں، انھوں نے خود کو کمرے میں بند کیا اور اپنے 2 سالہ بیٹے کے سامنے خود کو پھندا لگا کر خودکشی کرلی. پولیس کے مطابق جب نکول کام سے واپس آیا تو اسے اپنی بیوی کی خودکشی کا علم ہوا.

ابتداء میں پولیس نے مدھو کے قتل کے شبہہ میں نکول کو حراست میں لیا تاہم خاتون کے والدین کے اس بیان پر کہ مدھو 'آنندی' سے بہت زیادہ متاثر تھی، نکول کو رہا کردیا گیا. یاد رہے کہ مقبول ہندوستانی ڈرامے ’بالیکا ودھو‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ پرتیوشا بینرجی نے یکم اپریل کو ممبئی میں واقع اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی تھی جس کی وجہ ان کا اپنے بوائے فرینڈ سے خراب تعلقات کے باعث ڈپریشن میں مبتلا ہونا بتائی گئی۔ پرتیوشا کی خودکشی کے بعد بولی وڈ آئٹم گرل راکھی ساونت نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے 'چھت کے پنکھوں' پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا. راکھی کا کہنا تھا ’میں چاہتی ہوں گھر گھر سے چھت کے پنکھے ہٹادیئے جائیں، کیوں کہ ان ہی سے لٹک کر بہو بیٹیاں خودکشی کر رہی ہیں، میں وزیراعظم مودی سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ ان پنکھوں پر پابندی عائد کریں‘۔ راکھی نے عوام سے بھی درخواست کی کہ جو بھائی اپنی بہن سے پیار کرتا ہے یا جو ماں اپنی بیٹی سے پیار کرتی ہے وہ اس پنکھے کو اپنے گھر سے ہٹا دے۔ راکھی نے چھت کے پنکھوں کو ہٹا کر ٹیبل پر رکھنے والے پنکھوں (ٹیبل فین) اور اے سی لگانے کا مشورہ بھی دیا تھا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *