الخدمت فائونڈیشن میرپور خاص کے زیراہتمام "صحت واک"

alkhidmat

میرپورخاص( پریس ریلیز ) الخدمت فاؤنڈیشن میرپورخاص کی جانب سے ’’عالمی یومِ صحت‘‘ کے موقع پرصحت واک کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ واک کی قیادت الخدمت فاؤنڈیشن میرپورخاص کے صدر زاہد الرحمٰن نے کی ،جنرل سکریٹری اور مینیجر محمد خالد اور دیگر ممبرانِ کمیٹی لخدمت فاؤنڈیشن میرپورخاص بھی شریک ہوئے۔واک ا لخدمت ڈائیگنوسٹک سنٹرنیو ٹاؤن سے شروع ہو کر سول ہسپتال میرپورخاص کے شعبہ ایمرجنسی کے سامنے اختتام پزیر ہوئی۔ جس میں لوگوں نے بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *