ماہرین کے مطابق صبح کو جلدی اٹھنا ’معجزانہ عمل‘ ہے

news

لندن: لائف کوچ اور شخصیت سازی کے ماہرین کا اصرار ہے کہ صبح جلدی اٹھنے کے بعد چند عادات اپنا کر وزن گھٹانا، تناؤ دور کرنا اور زندگی کی لاتعداد کامیابیاں سمیٹنا ممکن ہے جب کہ ہمارے لاتعداد مسائل صبح جلدی اٹھنے سے ختم ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق صبح کو جلدی اٹھنا ’معجزانہ عمل‘ کہلاتا ہے اور پوری زندگی پر اس کے زبردست اثرات مرتب ہوتے ہیں کیونکہ اس طرح پورا دن کامیاب اور بامقصد گزرتا ہے اور بامقصد زندگی کے لیے پہلی کامیابی یہی ہے کہ انسان جلدی بیدار ہوجائے۔ لیکن نیند سے قبل مثبت سوچ اپنائیے کیونکہ جب بیدار ہوں گے تو اس وقت آپ کا دل و دماغ مثبت ہی سوچے گا۔

صبح بیداری کا درست وقت:

ماہرین کے مطابق صبح 5 بجے کا عمل بیدار ہونے کے لیے بہترین ہے لیکن اس سے کم فوائد صبح 7 بجے بیدار ہوکر بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ اس کی مشق کے طور پر جس وقت آپ بیدار ہوتے ہیں اس سے ایک گھنٹہ قبل کا الارم سیٹ کریں اور ایک گھنٹہ پیچھے لاتے لاتے اپنے مطلوبہ وقت تک پہنچ جائیں اور الارم اگر موبائل میں ہے یا گھڑی میں تو اسے کمرے میں دور کسی مقام پر رکھیں۔ صبح برش کے بعد ایک دو گلاس پانی پی لیں اس سے فوری توانائی فراہم ہوگی۔

اضافی وقت کا فائدہ کیسے اُٹھائیں:

عبادت اور مراقبہ کریں، صبح کا پرسکون ماحول ہے اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عبادت کریں اور 10 سے 15 منٹ سکون اور خاموشی سے بیٹھ کر اپنا پورا دن کا کامیابی سے تصور کریں، اس سے آپ کو ذہنی سکون ملے گا، بلڈ پریشر نارمل ہوگا اور دماغی سرگرمی بڑھے گی۔

6 منٹ میں خود کو بدلیں:

کامیاب ترین افراد ایک اور مشق کرتے ہیں جو صبح کو بہت فائدہ مند ہوتی ہے وہ یہ ہے۔

پہلا منٹ: اپنے بدن کو آرام دہ پوزیشن میں لائیں، ذہن کو پرسکون اور خالی کریں اور تناؤ کو اپنے سامنے ختم ہونے کا تصور کریں۔

دوسرا منٹ: اپنے مقاصد کی لسٹ بنائیں۔ اس کی تفصیلات میں جائیں اور اسے پورا کرنے کے لیے جو عمل ضروری ہیں انہیں بلند آواز میں دُہرائیں۔

تیسرا منٹ: آنکھ بند کریں اور آج کے دن کے مقاصد کا درست ترین انداز میں تصور کریں۔ خود کو کام میں مگن دیکھ کر خوش ہوں۔ دن کی خوشیوں کا تصور کریں۔

چوتھا منٹ: آپ میں موجود جو قابلِ فخر باتیں ہیں انہیں لکھیں۔ ہر ایک کا شکریہ ادا کریں۔ دن کے مقاصد لکھیں اور آخر میں اسے دماغ میں بسالیں۔

پانچواں منٹ: کسی تحریکی اور پرجوش کتاب کےایک یا دوصفحات پڑھیں یا ان کی آڈیو سنیں۔ اپنے اندر موجود مزید خوبیوں کو دریافت کریں۔

چھٹا منٹ: فوراً اٹھ کھڑے ہوں اور 60 سیکنڈ میں جتنی اٹھک بیٹھک کرسکتے ہیں وہ کریں کیونکہ اس سے دل توانائی سے بھرجائے گا اور دورانِ خون تیز ہوگا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *