پی آئی اے نے کرایوں میں اضافہ کردیا

PIA

کراچی -پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن انتظامیہ (پی آئی ایٍ) نے اچانک اندرون اور بیرون  ملک جانے والی پروازوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا، اندرون ملک جانے والی پروازوں کے کرایوں میں 13سو روپے جبکہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کے کرایوں میں 5ہزارروپے تک کااضافہ کیاگیا ہے۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کی کراچی سے اندرون وبیرون ملک جانی والی پروازوں میں نئے کرایے نافذ العمل ہوگئے۔ ترجمان پی آئی اے کے دانیال گیلانی کے مطابق جلد ہی کرائے معمول پرآجائیں گے، دریں اثنا وہ مسافر جنھوں نے یکم اپریل سے قبل اپنی نششتیں بک کروائیں وہ سابقہ کرایوں پر ہی سفرکرسکیں گے. واضح رہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے پی آئی اے ملازمین کی مشترکہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے دی جانے والی ہڑتال کے دوران پی آئی اے کے کرایوں میںکمی کااعلان کیاتھاتاکہ زیادہ سے زیادہ مسافر پی آئی اے کے ذریعے سفرکرسکیں۔ پی آئی اے کی جانب سے کرایوں میں اضافے کے بعدکراچی سمیت مختلف ایئرپورٹس پرٹکٹ پر زائد رقم کی وصولی پرمسافروں اورپی آئی اے کے عملے کے درمیان تلخ کلامی کے واقعات بھی رپورٹ ہورہے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *