ہوٹل کی چھت سے کود کرلڑکی کی خودکشی

Hopitality

لاہور-ایجرٹن روڈ پر لڑکی نے ہوٹل کی چھت سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق ایجرٹن روڈ پر ہوٹل میں مقیم لڑکی نےکھڑکی سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی اور اسے تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی ۔ 16سالہ لڑکی سدرہ اپنے والدین کے ساتھ ہوٹل میں مقیم تھی تاہم آج اس نے اپنی والدہ سے جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہو کرکھڑکی سے  چھلانگ لگا دی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی ہوسپٹیلٹی ان ہوٹل میں مقیم تھی اور واقعے کے بعد ہوٹل انتظامیہ نے اسے تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کیا  مگر وہ جابنر نہ ہو سکی۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ لڑکی اپنی فیملی کیساتھ کل سے ہوٹل میں مقیم تھی اور آج صبح سیر پر جانے کیلئے ہوٹل سے روانگی کےوقت لڑکی کا اپنے والدین سے کسی بات پر جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے خود کشی کی ،فیملی کا تعلق ڈی جی خان سے ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *