پاکستانیوں کی بیرون ملک ایمانداری کی مثالوں نے سرفخرسے بلند کر دیے

Taxi Driver

دبئی -متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شہریوں نے ایمانداری کی ایسی مثال قائم کردی کہ عام لوگوں کیساتھ کیساتھ اماراتی حکام کے بھی دل موہ لیئے۔ شارجہ کے ٹرانسپورٹ ڈائریکٹرعبدالعزیز الجروان نے خلیج ٹائم سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 2پاکستانیوں اور ایک مصری ٹیکسی ڈرائیور نے سواریوں کی جانب سے بھول جانے والے ہزاروں ڈالرز سے بھرے سوٹ کیس واپس لوٹا کر عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے۔عبدالعزیز نے بتایا کہ مصر سے تعلق رکھنے والے ٹیکسی ڈرائیور سعد ابراہیم عبدالحمید کی گاڑی میں ایک سواری ایک سوٹ کیس بھول گئی جس میں 15ہزار ڈالرز بھی موجود تھے ۔سعد نے انتہائی ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے واپس لوٹا دیئے۔ دوسرے واقعے میں ایک پاکستانی شہری اکبر خان کی ٹیکسی میں ایک شخص بیگ بھول گیا جس میں 78ہزار درہم تھے،تیسرے واقعہ میں واحد یعقوب نامی ایک اور پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی گاڑی میں بھی ایک شخص ہزاروں ڈالرز سے بھرا بیگ چھوڑ گیا جو کہ دونوں پاکستانیوں نے ایمرجنسی کال سنٹر سے رابطہ کرکے مالکان کو واپس پہنچا دیئے جس پر رقم کے مالکان نے انتہائی خوشی کا مظاہرہ کیا۔

الجروان نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ حکام نے نہ صرف ان افراد کی ایمانداری پر بلکہ ان کے پروفیشنلزم پر بھی انہیں اعزاز سے نوازا ہے۔ڈرائیورز نے فورا ایمرجنسی کال سنٹرز پر اطلاع دیکر ذمہ داری کا ثبوت دیا۔الجروان نے بتایا کہ اماراتی حکومت کی جانب سے دیئے گئے سرٹیفیکیٹس میں ڈرائیورز کو معاشرے کیلئے رول ماڈل قراردیا گیا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *