خاتون ریسلر اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ

Lady Wrestler China1

لاس اینجلس -ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کی 46 سالہ سابق ریسلر جان لورر جو چائنا کے نام سے مشہور تھیں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ ان کی موت کے حوالے سے مختلف چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چائنا کی موت کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق چائنا لاس اینجلس کے ریڈونڈو بیچ پر واقعہ اپارٹمنٹ میں قیام پذیر تھیں جہاں ان کے دوستوں نے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم فون پر رابطہ نہ ہونے کے بعد جب ان کے دوستوں نے اپارٹمنٹ پہنچ کر دیکھا تو وہ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پڑی تھیں۔ چائنا نے 1997ء سے 2001ء کے دوران ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) سے مقبولیت حاصل کی۔ ریسلنگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد 2007ء میں وہ ٹی وی پر منظرعام پر آئیں اور ایک ریئلٹی شو میں دکھائی دیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *