چیئرمین عطا الحق قاسمی نے پی ٹی وی کے ملازمین کی زندگیوں میں خوشیاں بھر دیں

qasmi
پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن لاھور سنٹر میں مرکزی یونین کے زیرِاہتمام دورانِ ملازمت ادارے کے فوت ھونے والے ملازمین کے بچوں میں آج تقرری کے لیٹر تقسیم کرنے کی تقریب ھوئی جس کی صدارت چئیرمین پی ٹی وی محترم عطاءالحق قاسمی صاحب نےکی۔تقریب میں مرکزی یونین کے عہدیداران،جی ایم پی ٹی وی لاھورسنٹراور سٹاف کے علاوہ ادارے کےمرحوم ملازمین کی فیملیز نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔فوت شدگان ملازمین کے بچوں میں ملازمت تقرری کے لیٹر تقسیم کرنے کی خوشی تمام ملازمین کے چہروں سے چھلک رہی تھے۔تقریب کے آغاز سے قبل چئیرمین پی ٹی وی اوریونین کے مرکزی عہدیداران کو ڈھول کی تھاپ پر ھال لایا گیا اور اس دوران راستے میں ان پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کیں گئیں ۔یہ سلسلہ ھال میں آنے کے بعد بھی کچھ دیر تک جاری رہا جس میں "چئیرمین زندہ باد "کے نعروں کا بھی اضافہ ھوگیا۔اس کے بعد یونین کے عہدیداران نے باری باری اظہار خیال کرتے ھوئے متفقہ طور پر چئیرمین پی ٹی وی کو خراج تحسین پیش کیا کہ اُن کے آنے کے بعد پی ٹی وی کی رونقیں پھر سے بحال ھونا شروع ھو گئیں ہیں۔اُنہوں کہا کہ اپنے قیام سے ابتک پی ٹی وی کو ایسا چئیرمین نہیں ملا یہ ادارے کی خوش قسمتی ھے کہ موجودہ حکومت نے اس ادارے کی سربراہی کے لئے عطاءالحق قاسمی جیسے محب وطن اور درد دل رکھنے والے ادیب اور دانشور کا انتخاب کیا۔انہوں نے قاسمی صاحب کاشکریہ ادا کیا جن کی ذاتی دلچسپی سے ادارے کے وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کی ملازمت ممکن ھو سکی اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں پندرہ فیصد اضافہ ھوا۔اس موقع پر چئیر مین عطاء الحق قاسمی نے بھی اظہار خیال کیا۔جب وہ اظہار خیال کے آئے تو حاضرین نے ان کا تالیوں اور نعروں سے پر جوش استقبال کیا۔قاسمی صاحب نے کہا کہ جب وہ اس ادارے میں آئے تو ان کا ون پوائنٹ ایجینڈاپی ٹی وی کی ان ھاوس پروڈکشن کی بحالی اور ادارے کےملازمین کی بہبود تھی اور الحمدللّٰہ ایک مختصر وقت میں اس کے نتائج آپ لوگوں کے سامنے آنا شروع ھو گئے ہیں۔انہوں نے کہا پی ٹی وی ایک قومی ادارہ ھے جس کا شاندار ماضی رہا ھے ۔ہم نے اسی دور کو واپس لانا ھے جب اس ادارے کو اپنے کام کے حوالے سےایک بین الاقوامی مقام حاصل تھا۔ایسا صرف اسی وقت ممکن ھے جب ادارے کے ملازمین جی جان سے محنت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں اداروں کی بحالی نہایت اہم ایجنڈا ھے اور ان اداروں میں پی ٹی وی کا ادارہ سر فہرست ھے جس کے لئے بجا طور پر یہ حکومت شاباش کی مستحق ھے۔اس موقع پر انہوں نے ملازمت حاصل کرنے والے بچوں کو مبارک باد دی اور ان میں تقرری کے لیٹر بھی تقسیم کئے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *