فوج سمیت ہر ادارہ آئین کاپابند ہے،پرویز رشید

pervez rasheedوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ فوج سمیت ہر ادارہ آئین پر عمل کرنے کا پابند ہے ، افواہیں پھیلا کر ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ، کہتے ہیں پرویز مشرف کا معاملہ عدالت میں ہے جو بھی عدالتی فیصلہ آیا اسے قبول کرینگے۔

لوک ورثہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پرویز رشید کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کی ملک و قوم کیلئے قربانیوں پر ہماری نسلیں فخر کرتی ہیں ، ہر مشکل گھڑی میں فوج کے جوان تیار رہتے ہیں ، کوئی محب وطن افواج پاکستان پر الزام نہیں لگا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور فوج میں اختلاف کی افواہیں ملک کو غیر مستحکم کرنے والے عناصر کا کام ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر ادارے کا آئینی دائرہ کار ہے ، فوج سمیت تمام ادارے آئین کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں۔وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پرویز مشرف کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ سابق فوجی آمر کا مقدمہ عدالت میں ہے ۔ پرویز مشرف کے حوالے سے عدالت جو بھی فیصلہ دے گی اسے سب قبول کریں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *