انڈیا کا ڈان، داود ابراہیم انتہائی مہلک مرض میں مبتلا، ڈاکٹروں نے جواب دے دیا

daood ibrahim

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہونے والے 1993 بم دھماکوں کے مبینہ ماسٹر مائینڈ داود ابراہیم گینگرین جیسے مہلک مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ سی این این نیوز 18 کی ایک رپورٹ کے مطابق داود ابراہیم کے معالجوں نے بتایا کہ مرض اس مرحلے پر پہنچ چکا ہے کہ داود اب ہلنے سے بھی قاصر ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اب وہ بمشکل ہی اس بیماری سے پوری طرح نجات پا سکیں گے۔یاد رہے کہ  گینگرین کی بیماری بلڈ پریشر کے بڑھ جانے سے ہوتی ہے۔سی این این کا دعوی ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی جو کہ داود ابراہیم کا علاج کروانے میں مدد کر رہی ہے داود کو کراچی سے باہر نہیں بھیجنا چاہتی۔ بھارت کی طرف سے داود ابراہیم پر ممبئی میں ہونے والے دھماکوں کا الزام ہے جن میں دوسو سے زیادہ لوگ ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *