ایران سے ایل پی جی درآمد معاہدہ طے

LPG

کراچی -ایران سے ایک سال کے دوران 75 ہزار ٹن ایل جی درآمد کی جائے گی ، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن اور نیشنل ایرانین کمپنی کے درمیان معاہدے طے پا گیا ۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن نے تاریخ رقم کردی ۔ ایرن سے بین الاقوامی پابندیاں ختم ہونے بعد ایل پی جی درآمدات کا پہلا معاہدہ طے کر لیا گیا ہے ۔ معاہدے کے نتیجے میں ہر ماہ تقریبا 6 ہزار ٹن ایل پی جی درآمد کی جائے گی ۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے صدر عرفان کھوکر کے مطابق ایل پی جی کو مقامی مارکیٹ کی قیمتوں کے حساب سے ہی فروخت کیا جائے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی درآمدات سے ملک میں جاری توانائی کے بحران پر قابو پانے میں کچھ حد تک ضرور مدد ملے گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *