شکردرہ میں پوسٹ ماسٹر کی تبدیلی سے پنشنرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

nazim

شکردرہ( بشیر احمد راہی سے ) شکردرہ پوسٹ ماسٹر محمد طارق پوسٹ آفس اور پنشنرزکے لیے بہتر اقدامات اٹھا رہے ہیں جسکے ثمرات پنشنرز کچھ عرصہ بعد محسوس کریں گے تفصیلات کے مطابق صوبیدار ریٹایرڈ محمد لطیف نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ پوسٹ آفس شکردرہ میں پوسٹ ماسٹر محمد طارق کی تعیناتی سے تبدیلی آئی ہے اورپنشنرزنے سکھ کا سانس لیا ہے انھوں نے کہا کہ موجودہ پوسٹ ماسٹرپنشنرز اور پوسٹ آفس کی بہتری کے اقدامات میں مصروف عمل ہیں جس کے ثمرات جلد سامنے آئیں گے ۔ انہوں نے پنشنرز سے بھی کہا کہ وہ پوسٹ آفس سٹاف کے ساتھ تعاون کریں تاکہ کسی قسم مشکلات پیش ہونے کا اندیشہ نہ ہو۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *