ملک بھر میں شعبان کا چاند نظر نہیں آیا

Mufti Muneeb

کراچی -ملک بھر میں شعبان کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد یکم شعبان 9  مئی بروز پیر کو ہوگی۔ کراچی میں چیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام سمیت ماہرین فلکیات نے شرکت کی جب کہ ملک بھر کے 13 مقامات پر بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جہاں سے چاند کی کوئی شہادت نہیں ملی۔ زونل کمیٹیوں کی جانب سے ملک کے کسی مقام سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہ ہونے پر مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں یکم شعبان المعظم کا آغاز 9 مئی بروز پیر سے ہوگا جب کہ شب برأت 22 اور 23 مئی کی درمیانی شب کو ہوگی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *