چئیرمین پبلک سروس کمیشن نیب کی حراست میں

PSC Balochistan

کوئٹہ-نیب بلوچستان نے سابق چیئرمین پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی کو اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ نیب ذرائع کے مطابق اشرف مگسی کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتاری کے بعد نیب ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا۔ اشرف مگسی پر اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے بلوچستان پبلک سروس کمیشن میں تعیناتیوں کے دوران اہل امیدواروں کے بجائے سفارشی افراد کے تقرر کا الزام ہے۔ ان پر میرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی اہلیہ اور دو بیٹیوں کو محکمہ تعلیم میں تعینات کرنے کا بھی الزام ہے۔ اشرف مگسی کو بے قاعدگیوں میں ملوث پائے جانے پر 2014 میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے عہدے سے بر طرف کیا تھا۔ اشرف مگسی کے بعد کمیشن کے دیگر افسران کی گرفتاری کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ تین روز قبل نیب نے بدعنوانی کے الزام میں بلوچستان کے سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو بھی سول سیکریٹریٹ کوئٹہ میں ان کے دفتر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔  بعد ازاں نیب کی ٹیم نے ان کے گھر چھاپہ مارا، جہاں سے73 کروڑ روپے کے نوٹ، 4 کروڑ روپے کا سونا، پرائز بانڈ، سیونگ سرٹیفکیٹس، ڈالر، پاونڈز اور مختلف جائیدادوں کے کاغذات برآمد ہوئے تھے۔ دو روز قبل نیب نے مشتاق رئیسانی کا 14 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا تھا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *