3 خودکش بمبارخود کو ہلاک کرنے میں کامیاب

KhudKash Bambar

پشاور-سفید روڈ پر دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 3 خود کش بمبار ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں موٹر سائیکل پر سوار 3 دہشت گرد کسی اہم ہدف کو نشانہ بنانے جا رہے تھے کہ سفید روڈ پر دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں تینوں دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد 3 خود کش جیکٹس لے کر جا رہے تھے کہ 2 دھماکے سے پھٹ گئیں جب کہ تیسری خود کش جیکٹ کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنایا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے 9 دستی بم اور کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی۔ دہشت گردوں کی لاشوں کے اعضاء کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس نےعلاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *