اس گرمیوں کی چھٹیوں میں سیلفی کا یہ انوکھا اندازاپنا کردیکھیں

Selfie

روس سے تعلق رکھنے والے عثمان مراد اوران کی اہلیہ نتالیہ زخوروا تو سب کو ہی یاد ہوں گے جنھوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کے ذریعے'فالو می' نامی سیریز کا آغاز کیا اور پوری دنیا میں ایک نئے رجحان کا آغاز کردیا۔ ان تصاویر میں دنیا کے مختلف مقامات کی سیر کے دوران عثمان کیمرے کے پیچھے موجود ہوتے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عثمان، نتالیہ کی نظر سے دنیا بھر کی خوبصورتی کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر رہے ہیں۔عثمان، نتالیہ کی اس کاوش کے بعد بہت سے لوگوں نے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی خوبصورت اوررومانٹک تصاویر مختلف سماجی ویب سائٹس پر شیئر کیں، لیکن تائیوان کے ایک جوڑے نے ایک قدم آگے بڑھ کر 'فالو می' سیزیز کی پیروڈی ہی بنا ڈالی۔

فورسٹ لو ( Forrest Lu) اور اگنیس شیئن (Agnes Chien) نے بھی ہوائی میں اپنی چھٹیوں کے دوران عثمان اور نتالیہ کو نہایت دلچسپ انداز میں 'فالو' کیا۔

فیس بک پر پوسٹ کی گئی ان تصاویر میں لو ایک 'مظلوم' شوہر نظر آرہے ہیں، جنھیں ان کی اہلیہ شیئن کھینچتی ہوئی لے جارہی ہیں۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لو نے شیئن کا ہاتھ نہیں تھام رکھا بلکہ وہ اپنے شوہر کو کبھی بالوں سے تو کبھی کانوں سے پکڑ کر کھینچ رہی ہیں۔شیئن اور لو کی 'فالو می' تصویر—۔فوٹو/ بشکریہ فیس بک

شیئن اور لو کی 'فالو می' تصویر—۔فوٹو/ بشکریہ فیس بک

لو اور شیئن کی ان تصاویر کو 40 ہزار سے زائد مرتبہ شیئر کیا جاچکا ہے جبکہ اس پر 12 ہزار سے زائد لائیکس آچکے ہیں۔ بہت سارے لوگوں نے جوڑے کو ان کی اس مزاحیہ کاوش اورمیاں بیوی کے تعلق کے اس انداز کو دکھانے پر سراہا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *