نادرا نے نوجوان کی جنس تبدیل کردی

Nadra

مری -نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا مری کے رہائشی محمد حسیب کی جنس ہی تبدیل کردی اور جنس کے خانے میں عورت لکھ دیا جبکہ درستگی کیلئے اہلکاروں کی جابن سے دوبارہ فیس جمع کرانے کا تقاضہ کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مری کے 20 سالہ حافظ محمد حسیب نے قومی شناختی کارڈ کے حصول کیلئے نادرا کو درخواست جمع کرائی اور جب وقت مقررہ پر شناختی کارڈ حاصل کیا تو جنس کا خانہ دیکھ کر اس کے پیروں تلے سے زمین ہی نکل گئی ۔ نادرا کے باکمال لوگوں نے نادار حافظ حسیب کی جنس عورت لکھ دی ۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ ملازمت کے حصول کیلئے شناختی کارڈ بنوایا لیکن نادرا کی غلطی کی وجہ سے ہر جگہ شرمندگی اٹھانی پڑتی ہے جس کے باعث کہیں بھی شناختی کارڈ جمع نہیں کروا سکتا۔ نادرا آفس مری کے حکام کو بار بار شناختی کارڈ میں تصحیح کیلئے درخواست کی ہے لیکن ہر بار دوبارہ فیس جمع کرانے کاتقاضہ کیا جا رہا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *