لڑکی ٹرین سے گرکرجاں بحق

Train

سکھر-ذرائع کے مطابق سکھر کے قریب دبر کے علاقے میں ملتان سے کراچی جانے والی تیزگام ایکسپریس سے ایک لڑکی مسمات نامہ بنت اصغر علی سکنہ ملتان گر کر جاں بحق ہوگئی جبکہ اسے بچاتے ہوئے اس کا ماموں غلام عباس گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ لڑکی کی نعش اور زخمی کو روہڑی اسپتال لایا گیا جہاں پر لڑکی کے ماموں غلام عباس نے بتایا کہ وہ ملتان سے کراچی جانے کے لیے جگہ نہ ملنے پر ٹرین کے دروازے پر بیٹھ کر سفر کر رہے تھے کہ انہیں نیند آگئی، اچانک لڑکی گرنے لگی کہ میں اسے بچانے کی کوشش کر رہا تھا کہ میں بھی گر پڑا ۔ لڑکی کی نعش ورثاء کے انتظار میں روہڑی اسپتال میں رکھ دی گئی ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *