شہزادی کیٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش‘برطانیہ میں جشن

aaaaa

سلطنت برطانیہ کے تاج و تخت کا تیسرا جانشین پیدا ہوگیا ۔طفل شاہی کی زچگی کا عمل سینٹ میرینز ہسپتال کے لنڈو ونگز میں دو سرکردہ ماہر شاہی گائنا کا لو جسٹ کی نگرانی میں چالیس رکنی ٹیم نے 12گھنٹے میں انجام دیا۔ طبی ماہرین نے زچگی کی متوقع تاریخ 17جولائی مقرر کی تھی لیکن یہ چار دن تاخیر سے انجام پائی ۔ شہزادی کیٹ میڈلٹن کو شہزادہ ولیم نے پیر کی صبح چھ بجے ہسپتال میں داخل کرایا تھا ۔ زچگی کے مراحل میں وہ اپنی اہلیہ کے سرہانے موجود رہے اور ان کا حوصلہ بڑھاتے رہے ۔ تیسرے ولی عہد کی پیدائش کا باقاعدہ فرمان کے ذریعے اعلان کیا گیا اور پورے برطانیہ میں جشن منایا گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *