فاروق ستار کے گھر کا محاصرہ، رینجرزکی تردید

DG Rangers

کراچی -ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے ان میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے جن کے مطابق رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کے گھر کا محاصرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی رینجرز نے کہا کہ کراچی کے علاقے پی آئی بی میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس کے دوران صرف تین گلیوں کی تلاشی لی گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کارروائی کے دوران فاروق ستار کے گھر کا محاصرہ نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب فاروق ستار نے دعویٰ کیا ہے کہ رینجرز نے ان کے گھر کا محاصرہ کیا اور بعد میں واپس چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز اہلکاروں نے بندوقوں اور پتھروں سے ان کے گھر کے دروازے کو پیٹا۔

خیال رہے کہ ستمبر 2013 میں کراچی میں سیکیورٹی اداروں کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا گیا تھا. دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح ایم کیو ایم نے اس آپریشن کی حمایت کی تھی تاہم بعد ازاں اس کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا رہا کہ آپریشن میں اس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے. رینجرز نے مارچ 2015 میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر بھی چھاپہ مار جبکہ متحدہ کی جانب سے بھی آپریشن پر انگلیاں اٹھائی جاتی رہی ہیں اور اس کو جانبدارانہ قرار دیا جاتا رہا ہے۔ اسی وجہ سے ایم کیو ایم نے سینیٹ، قومی اور سندھ اسمبلی سے استعفیٰ بھی دیا تھا لیکن 2 ماہ بعد استعفے واپس لے لیے گئے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *