چنائی: 75روپے زائد طلب کرنے پر دکان کو 50لاکھ روپے جرمانہ!

2009snackbarء میں اکتوبر کی ایک صبح، چنائی ائرپورٹ پرایک دکاندار نے ایک مشروب کی اصل قیمت سے 75روپے اضافی وصول کرنے کا فیصلہ کیا۔ پانچ برس بعداسے شاید 50لاکھ روپے کھو کر پہلے سے بھی کہیں زیادہ غریب ہونا پڑے گا۔
ایک گاہک سے ایک انرجی ڈرنک کی دگنی قیمت وصول کرنے پر دکاندار کو گاہکوں کے تنازعات کا ازسر نو جائزہ لینے والے کمشن کے بھرپور غضب کا سامنا کرنا پڑا۔سپتیاگری ریستوران کے ایک حصے کے طور پر کام کرنے والے ایک’’ سنیک بار‘‘ نامی سٹال کے مالک کو اب اسی مقدمے کی سزاکے طور پر50لاکھ روپے جر مانہ کردیاگیا ہے۔
کمشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ’’سٹال کے مالک کو عوام کے پیسوں کے غلط استعمال کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔اسے یہ پیسے عوام کو واپس لوٹانے چاہیں۔ سٹال کا مالک ممکنہ طور پر 2009ء سے قبل زیادہ سے زیادہ ریٹیل پرائس سے بھی دوگنا قیمت وصول کرتا رہا ہو گااور ممکنہ طور پر اب تک ’کروڑوں روپے‘ کما چکا ہو گا۔‘‘ چنانچہ کمیشن نے سٹال کے مالک کو حکم دیا ہے کہ صارفین کے معاملات کی وزارت کے تحت صارفین کی بہتری کے فنڈمیں فوری طور پر جرمانے کی رقم جمع کروائے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *