مہنگائی میں اضافے پر قابو پا لیا، پاکستان اب دیوالیہ نہیں ہوگا،وزیر خزانہ

ishaq darوزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قوم کو نوید سنائی ہے کہ مہنگائی ميں اضافے کی شرح پر قابو پا ليا ہے، پاکستان اب دیوالیہ نہیں ہو گا، اگلے سال بھی ڈالر نناوے روپے سے اوپر نہیں جانے دیا جائے گا۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حکومت کی کامیابیاں گنواتے ہوئے کہا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اس وقت تیرہ ارب ڈالر ہو گئے ہیں جو جولائی میں پندرہ ارب ڈالر سے بھی بڑھ جائیں گے، ملکی درآمدات اعشاریہ آٹھ فیصد اضافے کے ساتھ تینتس ارب ڈالر رہیں ۔ دس ماہ میں بجٹ خسارہ ايک ہزار تینتیس ارب رہا جو ہدف کے مطابق ہے ۔ دس ماہ میں ترسیلات زر بارہ ارب نوے کروڑ ڈالر رہیں، نو ماہ میں چھ فیصد اضافے کے ساتھ برآمدات انیس ارب ڈالر رہیں ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مہنگائی ميں اضافے کی شرح پر قابو پا ليا ہے ۔ تجارتی خسارہ میں چھ فیصد کمی ہوئی ہے، عالمی مالياتی اداروں نے بھی تسليم کیا ہے کہ پاکستانی معيشت ترقی کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر اٹھانوے پر لانا کوئی نئی بات نہیں، اگلے سال بھی ڈالر ننانوے سے اوپر نہیں جانے دیا جائے گا ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ کراچی سٹاک ایکسچینج میں تینتالیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تھری جی ، فور جی لائسنس کی نیلامی سے ہدف کے مطابق آمدنی ہوئی ۔ چار سال کے دوران نو لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔ ایف بی آر نے ریونیو کی مد میں ایک ہزار سات سو پینتالیس ارب اکھٹے کیے ہیں ۔ پرانا قرضہ دینے کیلئے نیا قرضہ لینا ضروری تھا، پاکستان اب دیوالیہ نہیں ہوگا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *