مفتی قوی کے خلاف اندراج مقدمہ درخواست مسترد

Qavi

لاہور -ماڈل قندیل بلوچ کیساتھ سیلفیاں لینے پر لاہور کی مقامی عدالت نے مفتی عبدالقوی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کر دی۔ ذرائع  کے مطابق مفتی عبدالقوی نے چند روز قبل مقامی ہوٹل میں قندیل بلوچ کے کمرے میں ماڈ ل کیساتھ افطار ڈنر کے بعد سیلفیاں لی تھیں ۔ واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد ایک شہری کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مفتی عبدالقوی نے اس آمر کے ذریعے عریانی اور فحاشی پھلانے کی کوشش کی جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

آج درخواست کی سماعت کے دوران فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست مقدمہ مسترد کر دی ۔  یاد رہے کہ واقعے کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے بھی مفتی عبدالقوی کی رکنیت ختم کر دی تھی جس پر مفتی صاحب کا کہنا تھا کہ وہ کمیٹی کے فیصلے سے اتفاق کرتے ہیں ۔ دوسری جانب ماڈل قندیل بلوچ نے زخموں پر نمک پاشی کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ رکنیت ختم ہونے پر بے حد خوش ہیں اور اس قسم کے مفتیوں کیساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *