گھریلو ناچاقی پربیوی کوسانپ ڈسوا کرماردیا

Abid

لاہور -شوہر نے گھریلوجھگڑے  پر بیوی پر سانپ چھوڑدیا جس کے ڈسنے کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں گھریلو جھگڑے پر پرشوہر نے بیوی پرسانپ چھوڑدیا، سانپ کے ڈسنے سے 20 سالہ نوین ہلاک ہوگئی، عابداورنوین کی 8 ماہ قبل شادی ہوئی تھی جب کہ ملزم کی یہ دوسری شادی تھی اور عابد نے 2 روز قبل 1500 روپے میں سانپ خریداتھا۔ ورثا نے جب نورین کی لاش دیکھی تو اس کا پورا جسم پیلا ہورہا تھا جس پر انہیں شک گزرا اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے نورین کے شوہر کوگرفتار کرلیا اوراس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے  بتایا کہ گھریلو جھگڑے پراس نے بیوی کو سانپ سے ڈسوا کر مارا تھا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *