اکانومی فلائٹ نے ہریتھک روشن کو ترکی خودکش حملے سے بچالیا

Hrithik

بالی وڈ اداکار ہریتھیک روشن گزشتہ رات ترکی کے شہر استنبول کے کمال اتاترک ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے میں بال بال بچ گئے۔ اداکار اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ اسپین میں چھٹیاں گزارنے گئے تھے جس کے بعد وہ براستہ استنبول واپس ہندوستان جارہے تھے۔ اس حملے سے 3 گھنٹے قبل وہ ایک فلائٹ لے کر استنبول سے ہندوستان کے لیے روانہ ہوئے اور جیسے ہی ایئرپورٹ حملے کی خبر میڈیا پر پھیلی اداکار نے اپنے بال بال بچنے کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی۔ ہریتھیک روشن نے اپنی ٹویٹ میں کہا، ’استنبول میں کنکٹنگ فلائٹ مِس کردی اور ایئرپورٹ پر پھنسا رہا، دوسری فلائٹ اگلے دن تھی لیکن اکانومی فلائٹ لے کر وہاں سے پہلے ہی روانہ ہوگیا‘۔

انہوں نے ایئرپورٹ عملے کے کام کو بھی سراہا اور ساتھ ہی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے لوگوں سے اس کے خلاف کھڑے ہونے کی بھی گزارش کی۔

واضح رہے کہ ترکی کے شہر استنبول کے کمال اتاترک انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 3 خودکش دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک جبکہ 150 زخمی ہوئے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *