عابدہ پروین کے عید سانگ نے دھوم مچا دی

پاکستانی لیجنڈ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کا عید کی مناسبت سے خصوصی گانا ’نورِ الہٰی‘ ریلیز کردیا گیا۔ گانے کا مرکزی خیال ایک محنت کش کے گرد گھومتا ہے جو بانسریاں بناتا ہے، جبکہ اس کا بیٹا بانسری بیچ کر کمائی کا کچھ حصہ چوری چھپے غریبوں پر خرچ کرتا ہے۔ کم ہوتی کمائی پر باپ، بیٹے پر شک کرنے لگتا ہے اور اس سے ناراض ہوجاتا ہے، لیکن جب اسے حقیقت کا اندازہ ہوتا ہے تو وہ فرط جذبات سے بیٹے کو گلے لگا لیتا ہے۔ گانے کا مقصد معاشرے میں ایک دوسرے کی مدد کے جذبے کو ابھارنا ہے۔ گانے میں عابدہ پروین کے ساتھ معروف ہندوستانی گلوکار و کمپوزر سلیم مرچَنٹ نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *