دریائے نیل میں کشتی ڈوب گئی، 4 پاکستانی ہلاک

River Nile

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں حکام کا کہنا ہے کہ دریائے نیل میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں چار پاکستانی ڈوب گئے ہیں جبکہ دیگر چھ پاکستانیوں کو بچا لیا گیا ہے۔ یہ واقعہ منگل کی رات کو پیش آیا جب کشتی ایک پل سے ٹکرا گئی۔ ایمرجنسی ٹیم نے ایک مرد کی لاش نکال لی ہے جبکہ ایک عورت اور ان کے دو بچوں کی تلاش جاری ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشتی کے حادثے میں ہلاک ہونے والے چاروں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ دریائے نیل میں کشتی کے حادثات معمول ہیں جہاں سامان سے لدی کشتیوں کے علاوہ فیریز بھی چلتی ہیں۔ رواں سال کے آغاز میں فیری ڈوب جانے کے واقعے میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *