ہندوستان کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا انتہائی خوفناک اشتہار!

addایڈویک کے مطابق، ہندوستان کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا اشتہار، تشہیری طریقوں میں سے سب سے زیادہ خوفناک طریقہ استعمال کرتا ہے۔۔۔ اس اشتہار میں ناچتا ہوا کمپیوٹر جنریٹڈ بچہ دکھایا جاتا ہے۔ لیکن موبائل اوپریٹر ایم ٹی ایس ٹیلی کام، جس نے ساڑھے تین ماہ میں یوٹیوب سے تقریباً 25ملین آراء حاصل کر لیں، مہارت کی اس وادی کو کمینگی کے ایک نئے درجے پر لے گیا ہے۔اس اشتہار میں ناظرین کو ڈلوری روم کا منظر دکھایا جاتا ہے، جہاں ایک ننھا بچہ اپنی ماں کے پیٹ میں، پیدائش کی نالی میں ڈیانا روز کی دھن، ’’میں باہر آرہا ہوں‘‘ پر ناچ رہا ہوتا ہے۔کیا آپ اسے لینا پسند کریں گے؟
ایک منٹ طویل اس اشتہارکا نام، ’’انٹرنیٹ کے لئے پیدائش‘‘ رکھا گیا ہے، جو ہمیں ایک اور بے چین کر دینے والے عامل سے بھی دوچار کرتا ہے۔۔۔کہ بچے عموماً اپنے والدین کی نسبت ڈجیٹل دنیا کی طرف زیادہ جھکاؤ رکھتے ہیں۔ دھن پر ناچنے کے بعد یہ آزاد اور خودمختار بچہ خود ناف سے جڑی خوراک کی نالی کاٹتا ہے، خود سے اپنی شرٹ پہنتا ہے، ڈاکٹر کا سمارٹ فون جھپٹتا ہے، اس سے اپنی ایک تصویر کھینچتا ہے اورپھر وہاں سے باہر نکلنے کا راستہ تلاش کرنے کے لئے گوگل میپس کھول لیتا ہے۔
ایم ٹی ایس ٹیلی کام نے اس اشتہار کو کانزلیونز میلے میں بھجوایا۔۔۔ یہ میلا اشتہارات کی دنیا کا آسکر سمجھا جاتا ہے۔۔۔۔اور اس دہشت کے باوجود کہ جس کی یہ عکاسی کرتا ہے، یہ بہت مشکل ہے کہ اس اشتہار کی قدروقیمت کم ہو۔ یہ باصلاحیت اور ہنرمند کمپیوٹر جنریٹڈ بچہ ڈجیٹل دنیا کے شائقین کو تقسیم کر رہا ہے۔
میڈیا کے لاقانون اور وائرس زدہ ویڈیو چارٹ کے مطابق، اس ناچتے ہوئے معروف بچے والا اشتہاردنیاکاچھٹا سب سے زیادہ شیئر کیا جانے والا اشتہار ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *