مصباح اور حفیظ کی وجہ سے مجھے ٹیم سے نکالا گیا:عبدالرزاق

Pakistan bowler Abdul Razzaq celebrates
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کپتان مصباح الحق کی دفاعی بیٹنگ اور حکمت عملی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انکشاف کیا کہ گزشتہ برس انہیں ٹیم سے باہر بھی مصباح اور نائب کپتان محمد حفیظ کی وجہ سے کیا گیاتھا۔ عبدالرزاق نے کہا کہ انہوں نے پاکستان سے کھیلنے کی امید کو برقرار رکھا ہوا ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ابھی ان میں مزید دو سال کی انٹرنیشنل کرکٹ باقی ہے ۔ مصباح الحق کی دفاعی بیٹنگ دیگر بیٹسمینوں پر دباؤ بڑھا دیتی ہے اور کپتان حوصلہ نہیں دکھاتا تو اس کا منفی اثر پوری ٹیم پر پڑتا ہے ۔ عبدالرزاق نے کہا کہ وہ کسی کھلاڑی کی حوصلہ شکنی نہیں کر رہے لیکن دور حاضرمیں ضروری ہے کہ کرکٹر جارحانہ انداز اپنائے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *