نریندر مودی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں آنے کا امکان

Narendra Modi2PTIہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی ایک اور ریکارڈ قائم کرنے والے ہیں۔امکان ہے کہ جلد ہی انہیں دنیا میں سب سے زیادہ انتخابی ریلیاں نکالنے والا سیاستدان قرار دے دیا جائے گا۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لئے مودی کا نام آگرہ کی ورلڈ ریکارڈ ہولڈرزکی ایک تنظیم نے تجویز کیا ہے ۔ گنیز کی کمیٹی نے تنظیم سے درخواست کی ہے کہ وہ مودی کی تمام ریلیوں کا ریکارڈ انہیں فراہم کریں تاکہ وہ ان کی مدد سے کسی نتیجے پر پہنچ سکیں۔
آگرہ کی ورلڈ ریکارڈ ہولڈرز کی تنظیم کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر پرتھ سارتھی سین شرما نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی تنظیم نے گنیز ریکارڈز کمیٹی کے علاوہ لِمکا بُک آف ریکارڈز اور ورلڈ ریکارڈز اکیڈمی امریکہ کو بھی اس سلسلے میں خطوط لکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھٹے لوک سبھا انتخابات کے لئے مہم چلاتے ہوئے ،مودی نے خود اورتھری ڈی ہولوگرافک تکنیک کی مدد سے 1800سیاسی ریلیاں نکالیں۔خیال کیا جا رہا ہے کہ ایک سیاستدان کی جانب سے اتنی بڑی تعداد میں محض ایک انتخابی معرکے کے لئے اس سے قبل کبھی اتنی ریلیاں نہیں نکالی گئیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *