وزیراعظم کے مشیربرائے ہوابازی شجاعت عظیم مستعفیٰ ہو گئے

aaaaa

وزیراعظم کے مشیرہوابازی شجاعت عظیم نے دہری شہریت اورکورٹ مارشل کے الزامات تسلیم کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

سپریم کورٹ میں شجاعت عظیم کی دہری شہریت کے بارے میں کیس زیرسماعت تھا، عدالت نے وزیراعظم کے مشیرہوابازی شجاعت عظیم پردوہری شہریت اوران کے کورٹ مارشل کے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے قراردیا تھا کہ دوہری شہریت کا حامل کوئی شخص مشیربھی نہیں بن سکتا، جس پر اٹارنی جنرل منیراے ملک نے عدالت کوبتایا کہ شجاعت عظیم پردونوں الزامات درست ہیں اوروہ مستعفی ہوجائیں گے، جس کے بعد شجاعت عظیم نے گذشتہ روز وزیراعظم سے ملاقات کی اور انہیں استعفیٰ پیش کردیا۔

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کوشجاعت عظیم کے مستعفی ہونے کا نوٹی فکیشن پیرکو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *