سو سال پہلے فرانس کے لوگ کیا سوچتے تھے کہ سو سال بعد کی دنیا کیسی ہوگی؟

00

ماضی کے لوگوں کا مستقبل کے بارے میں تصورات کو تصاویر میں پیش کرنا ایک بہت اعلٰی کارنامہ کہا جا سکتا ہے۔ اس کی ایک مثال France in 2000 ہے۔ اس پروگرام کے تحت جین مارک اور دوسرے آرٹسٹوں نے 19ویں صدی کے آخر اور 20 ویں صدی کے اوائل میں تصاویر پیش کیں اور دکھایا کہ انکے خیال میں سو سال بعد لوگ کن حالات میں رہ رہے ہوں گے۔ پبلک ڈومین ریویو کے مطابق تصاویر کا پہلا مجموعہ سگریٹ اور سگار باکسز میں بند کر کے 1900 عیسوی میں پیرس میں ہونے والی World Exhibition میں پیش کیا گیا۔ بعد میں اسے پوسٹ کارڈ کی شکل میں ڈھال لیا گیا۔ ان کے زیادہ تر تصورات میں تکنیکی مشینوں اور اڑنے والی چیزوں کا مظاہرہ دیکھنے میں ملتا ہے ۔کچھ تصاویر میں لوگ سمندری زندگی کو بے تکلفی سے استعمال کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔البتہ خلائی سفر کے بارے میں کسی بھی تصویر میں اشارہ نہیں ملتا۔ کچھ تصاویر بہت اعلٰی ہیں جن میں لوگ بڑے بڑے سمندری گھوڑوں پر سواری کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ بہت سی ایسی تصاویر بھی ہیں جن میں آجکل کی دنیا کی صحیح عکاسی دیکھنے میں ملتی ہے جیسا کہ ذراعت کے لیے استعمال ہونے والی مشینیں، ہیلی کاپٹرز، روبوٹ ویکیوم وغیرہ وغیرہ۔ذیل میں دی گئی تمام تصاویر پر نظر دوڑائیے اور ماضی کے لوگوں کی بصیرت کا اندازہ لگائیے۔

20 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *