کولمبیا کی اسکول ٹیچر نے دنیا کا انوکھا ترین نام رکھ لیا

Colombia Teacher

کولمبیا -ہر انسان کا کوئی نہ کوئی شوق ضرور ہوتا ہے تاہم کچھ لوگوں کے شوق بے حد منفرد اور انوکھے ہوتے ہیں۔ کولمبیا کی ان خاتون ہی کو لیجیے، انہیں منفرد نام رکھنے کا شوق ہے، دارالحکومت بوگوٹا کی رہائشی یہ خاتون پیشے کے لحاظ سے ٹیچر ہے اور کچھ عرصے کے بعد اپنا نام بدل لیتی ہے، کچھ روز پہلے تک عزیزواقارب اور دوست احباب اسے ’ لیڈی زُنگا سائی بورگ‘ کے نام سے جانتے تھے، 36 سالہ ٹیچر نے جب اپنا نام بدل کر لیڈی زُنگا رکھا تھا تو اس پر لوگوں نے کافی حیرت ظاہر کی تھی، مگر جو شناخت ’ لیڈی زنگا‘ نے اب اپنے لیے منتخب کی ہے، اس نے اسے عالمی ذرائع ابلاغ بالخصوص سوشل میڈیا کے صارفین کی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔

لیڈی زنگا کا نیا نام ABCDEFG HIJKLMN OPQRST UVWXYZہے! یہ پڑھ کر یقیناً آپ بھی حیران رہ گئے ہوں گے، ممکن ہے آپ اسے پاگل اورخبطی بھی سمجھ رہے ہوں۔ مگر اس خاتون کے بارے میں یہ سوچنے والے آپ اکیلے نہیں ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان گنت لوگ اسے بے وقوف، سستی شہرت حاصل کرنے کی خواہش مند، پاگل، دیوانی اور نہ جانے کن کن خطابات سے نواز رہے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *