امریکہ شہریوں کی جاسوسی پر پابندی کا بل مسترد

aaaaa

امریکی ایوان نمائند گان نے نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے جاسوسی پروگرام کے خلاف بل کثرت رائے سے مسترد کردیا ۔ ایوان نمائندگان میں زبردست بحث و مباحثے کے بعد 217ارکان نے شہریوں کی جاسوسی کا پروگرام جاری رکھنے کی حمایت جبکہ205نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ یہ بل ایوان میں ریپبلکن پارٹی کے رکن جسٹن امیش نے پیش کیا تھا، ان کا کہنا تھا وہ امریکہ کے آئین اور شہریوں کی رازداری کے حق کی حفاظت کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ کی ایک خصوصی عدالت شہریوں کی جاسوسی کے اس پروگرام میں پہلے ہی توسیع کی منظوری دے چکی ہے ۔ امریکہ کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے جاسوسی پروگرام کے تحت شہریوں کے ٹیلیفون اور انٹرنیٹ کا ریکارڈ حاصل کیا جاتا ہے ۔گزشتہ دنوں این ایس اے کے کنٹریکٹ ملازم ایڈورڈ سنوڈن نے سائبرجاسوسی کے اس پروگرام کا راز فاش کیا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *