امریکی صدر کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں افطار پارٹی

aaaaa

صدر بارک اوبامہ نے کل بروز جمعرات 25 جولائی کو امریکی کاروبار، ٹیکنالوجی اور طب کے شعبے میں اپنی خدمات کے ذریعے امریکہ کی ترقی میں ہاتھ بٹانے پر مسلمانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدر اوبامہ وائٹ ہاؤس میں اسلامی مہینے رمضان کے سلسلے میں منعقعدہ ایک تقریب کے شرکاء سے مخاطب تھے۔

اس موقع پر مسلمان فیملیز اور مسلم برادری کے نمائندہ لوگوں نے بارک اوبامہ کے ہمراہ روزہ افطار کیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ رمضان کا مہینہ خدا سے لگن پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا بھی موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وائٹ ہاؤس کی  روایت رہی ہے کہ یہاں مختلف مذاہب کے تہواروں پر تقریبات منعقد کی جاتی رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف مذاہب کے تہواروں کو منانے یہ واضح ہوتا ہے کہ امریکہ میں لوگ آزادی اور  یقین کے ساتھ اپنے اپنے عقائد کے لحاظ سے عبادت کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم  ایک مشکل میں کام کررہے ہیں اور ہمارا بڑا مقصد اپنے بچوں اور آنے والی نسلوں کے لیے مزید مواقع پیدا کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا یقیناً یہ محض امریکیوں کا ہی نہیں، بلکہ دنیا بھر انسانوں کا خواب ہے، یہی بنیادی انسانی خواہش ہے کہ ہم اپنے بچوں کی ترقی کے لیے کوشش کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ لوگ آرزو رکھتے ہیں کہ انہیں معاشی آزادی اور ترقی کے مواقع بہتر سیاسی آزادی کے ساتھ حاصل ہوں، ہم نے دیکھا کہ دنیا بھر میں پچھلے چند سالوں کے دوران تبدیلیاں رونما ہوئیں ہیں، خاص طور پر شمالی افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں۔

امریکی صدر نے اپنی انتظامیہ کے ارکان، منتخب آفیشلز،  مذہبی رہنماوں اور سفارتی کور کے ہمراہ پانچویں مرتبہ وائٹ ہاؤس میں افطار ڈنر کی میزبانی کی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *