بپھرے ہوئے بیل نے عورت کی جان لے لی، بچے یہ وڈیو نہ دیکھیں

سپین سے تعلق رکھنے والی 47 سال عورت اپنے خاوند اور بچوں کے سامنے بیل کے ہتھے چڑھ گئی جس نے اسے شدید زخمی کر دیا۔ صوفیہ لوپز گونزیلوس نے جنگلے کے اوپر چڑھ کر بچنے کی کوششش کی لیکن کامیابی نہیں ملی۔ بیل کے سینگ نے عورت کی کمر پر جان لیوا زخم چھوڑے جو بالآکر مہلک ثابت ہوئے۔ اس حادثہ کو زیادہ پر تشدد بنانے والی بات یہ تھی کہ بیل کے حملہ کے وقت عورت کے خاوند اور 15 سالہ بیٹا سارا منظر دیکھ رہے تھے لیکن کچھ نہ کر پائے۔ مرنے والی عورت کا تعلق موراٹالہ سے تھا۔ پورا خاندان ہر سال اس مزیدار لیکن پرخطر فیسٹیول میں حصہ لینے کے لیے آیا کرتا تھا۔ موت کے اعلان کے بعد ٹاون ہال کے چیف نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا۔ یہ حادثہ فیسٹیول کے آخری دن پیش آیا۔ اس سے قبل پچھلے سال کے فیسٹیول میں بھی بارہ لوگ جان کی بازی ہار گئے تھے۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *