وزیراعلی بلوچستان کا باکسر محمد وسیم کے لیے 5 لاکھ اور گھر کا انعام

کوئٹہ -وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ محمد وسیم نے سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیت کر نہ صرف پاکستان بلکہ بلوچستان کا بھی نام روشن کیا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ محمد وسیم جیسے ٹیلنٹ کو سپورٹ کریں۔ ان کے دورہ امریکہ کے تمام اخراجات بھی بلوچستان حکومت برداشت کرے گی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے محمد وسیم کو گھر اور 5 لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔ ملاقات میں باکسر محمد وسیم نے وزیر اعلیٰ کا شکر یہ ادا کیا۔ دریں اثناء محمد وسیم نے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سے بھی کوئٹہ میں ملاقات کی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *