رینجرز کے قیام اوراختیارات کا معاملہ حل ہوگیا ہے، نامزد وزیراعلی سندھ

کراچی -نامزد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ صوبے میں رینجرز کے قیام اور اختیارات کا معاملہ حل ہوگیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر گیان چن کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور نامزد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں پیپلزپارٹی کے اراکین سندھ اسمبلی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی جب کہ عشایئے میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ بھی شریک تھے۔ عشائیے کے موقع پر میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے نامزد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پالیسی بیان دوں گا اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کے اراکین کے ناموں کا اعلان بھی سندھ اسمبلی میں ہی کروں گا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں رینجرز کے قیام اور اختیارات کا معاملہ حل ہوگیا ہے۔ اس موقع پر خورشید شاہ نے بھی میڈیا سے مختصر بات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارا وزیراعلیٰ سندھ کی خدمت کرے گا، پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، عوام کی خدمت کرنے کے لیے ایک شاہ اور آیا ہے جو ان کی خدمت کرے گا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *