گوادر:مسلح افرادکی فائرنگ سے دس اہلکار شہید

aaaaa

ضلع گوادر میں پاک ایران سرحد کے قریب سن سر میں واقع کوسٹ گارڈ کی کلچلی چیک بوسٹ پر 10 سےز ائد افراد نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ پر موجود 14 میں سے 10 اہلکار جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے، سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات کیا گیا تاہم علاقے میں رابطے کا موثر نظام نہ ہونے کے باعث  واقعے کی اطلاع کئی گھنٹوں بعد ملی ۔

متعلقہ انتظامیہ نےلاشوں اور زخمیوں کو گوادر کے اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ ایف سی، کوسٹ گارڈ اور لیویز اہلکاروں کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *